8 نومبر 2017 - 19:59
اسرائیل کی عرب ملکوں سے امن و صلح کی کوشش

اسرائيل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے اور ان کے ساتھ امن و صلح کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کو ایران کا مقابلہ کرنے کی ترغیت دے رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائيل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے اور ان کے ساتھ امن و صلح کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کو ایران کا مقابلہ کرنے کی ترغیت دے رہا ہے۔ نیتن یاہو نے اسرائيلی پارلیمنٹ (کینسٹ ) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جس طرح مصر اور اردن کے ساتھ امن کی قرارداد پر دستخط کئے ہیں اسی طرح ہم سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ امن و صلح کی کوشش کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہا ہے ۔ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب ،اسرائيل اور امریکہ کا بہترین ہتھیار ہے۔

.......

/169